Official Web

فلم کی ہدایتکارہ بننا چاہتی ہوں : سونم کپور

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ میں فلم کی ہدایتکارہ بننا چاہتی ہوں لیکن اس وقت بہت زیادہ کام کر رہی ہوں ۔ اچھے اور معیاری کام سے پیچھے ہٹنا مشکل فیصلہ ہے ۔

ممبئی :  داکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ میں فلم کی ہدایتکار بننا چاہتی ہوں لیکن اس وقت بہت زیادہ کام کر رہی ہوں اور اچھے اور معیاری کام سے پیچھے ہٹنا مشکل فیصلہ ہے جس کے لئے مجھے ایک سال کا عرصہ درکار ہو گا۔ میں جیسے ہی فارغ ہوئی تو فلم کے موضوع پر کام شروع کر دوں گی۔ واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور فلم ”پیڈ مین“ میں اداکار اکشے کمار اور رادھیکا اپتے کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ فلم 9 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔