Official Web

‘بیرون ملک پاکستانیوں کی فوری واپسی کیلئے خصوصی پروازیں چلائی جائیں’

لاہور:  شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فوری واپسی کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جائیں، عیدالفطر سے قبل تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی یقینی بنائی جائے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی پریشانی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ بھیڑ بکریوں کا سلوک بند کیا جائے، وزیراعظم اور وزیر خارجہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو احساس ہوتا تو اب تک یہ آپریشن مکمل ہو جاتا۔