Official Web

فٹ بال ورلڈ کپ کی جگمگاتی ٹرافی دنیا کی سیر کو نکل پڑی

ئندہ سال روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی نے لندن سے اپنے سفر کا آغاز کردیا جو دنیا کے 6 براعظموں کے 51 ممالک اور 91 شہروں کا دورہ کرے گی۔

لندن : ٹرافی کے سفر کیلئے سجائی گئی تقریب میں ورلڈ کپ 1966ء کی فاتح انگلش ٹیم کے عظیم کھلاڑی سرجیوف ہرسٹ اور 2006ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی اطالوی ٹیم کے رکن آندرے پرلو بھی شریک ہوئے ۔ اس بار منگولیا، آئس لینڈ اور آسٹریا کو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ ٹرافی کی میزبانی کرنا ہے جبکہ پاکستانی شائقین ٹرافی کا تین فروری کو نظارہ کر سکیں گے ۔