Official Web

سیلف آئسولیشن میں خود کو توانا اورخوش رکھنے کیلیے یہ غذا کھائیں!

اس بات سے تو ہر کوئی اتفاق کرتا ہوگا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں محصور ہو کر آپ بوریت، تھکاوٹ اور چڑچڑے پن کا شکار ہوگئے ہوں گے۔

اس غصے، چڑچڑے پن اور تھکاوٹ کو دور کرنے کے لیے آپ کہیں باہر بھی نہیں جاسکتے کیونکہ خطرناک وائرس کے پیشِ نظر ہم سب کو گھر میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ہمارے اس مزاج کی اصل وجہ جسم کے ہارمونز ہوتے ہیں جس کے اخراج سے ہمیں ان تمام تر کیفیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تو آج ہم آپ کو ایسی ہی غذاؤں کے استعمال کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کو سیلف آئسولیشن میں استعمال کرکے آپ کے جسم میں مزاج کو بہتر کرنے والا ہارمون یعنی ڈوپامائن کا اخراج ہوگا اور اس سے آپ خوش اور توانا رہیں گے۔

ان غذاؤں کا استعمال کرنے سے آپ لاک ڈاؤن کی وجہ سے آنے والے غصے، چڑچڑے پن اور تھکاوٹ سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

1۔ خشک میوہ جات اور بیج

فوٹو: فائل

ہمارے جسم میں مزاج کو بہتر کرنے والے ہارمون ڈوپامائن کے اخراج کے لیے خشک میوہ جات اور بیج بے حد معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

اگر آپ مزاج کو بہتر اور توانا رہنا چاہتے ہیں تو ایک مُٹھی بھر کر خشک میوہ جات اور بیج کھائیں، بادام، اخروٹ اور السی کے بیج ملا کر ایک مُٹھی کھانا بہتر ہوگا۔

2۔ پروٹین سے بھرپور غذا

فوٹو: فائل

سبزیوں کے علاوہ روز مرہ کی خوراک میں مرغی، انڈے، مچھلی اور جھینگے شامل کرنا بھی مزاج میں بہتری کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق یہ پروٹین سے بھرپور غذا ٹیروسن سے مالامال ہوتی ہیں جو کہ مزاج کو بہتر کرنے والے ہارمون کے اخراج میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

3۔ دودھ اور دہی

فوٹو: فائل

مزاج کو بہتر رکھنے اور توانا رہنے کے لیے روز مرہ کی روٹین میں دودھ، دہی اور بنیر کو شامل کرنا بے حد معاون ثابت ہوگا۔

4۔ ڈارک چاکلیٹ

فوٹو: فائل

میٹھا ہمیشہ مزاج کو بہتر کرنے والے ہارمون کے اخراج کا باعث بنتا ہے، اگر آپ روزانہ ایک چھوٹا ٹکڑا چاکلیٹ اپنے غذا میں شامل کریں گے تو یہ آپ کو توانا اور خوش رکھنے میں مددگار رہے گا۔

5۔ اسٹرابیری

فوٹو: فائل

اسٹرابیریز بھی مزاج کو بہتر کرنے والے ہارمون کے اخراج کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے تو اس لیے آپ روز مرہ اسٹرابیریز کا استعمال یقینی بنائیں۔