Official Web

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس آئسولیشن سے باہر آ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس سیلف آئسولیشن سے باہر آ گئے۔

وقار یونس پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے اور آسٹریلیا پہنچنے کے بعد وقار یونس نے خود کو 14 روز کے لیے آئسولیٹ کر دیا تھا۔

آئسولیشن سے باہر آنے کے بعد ایک بار پھر وقار یونس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال سڈنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ایمرجنسی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔

%d bloggers like this: