Official Web

ڈینیل پرل کیس: رہائی پانیوالے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا

حکومت سندھ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں رہائی پانے والے تین ملزمان کو تین ماہ کے لیے حراست میں لے لیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈینیل پرل کیس میں رہائی پانے والے ملزمان کی ایم پی او 1960سیکشن 3 (1) کے تحت تین ماہ کی حراست کے احکامات جاری کیے تھے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملزمان کونقص امن کے آرڈیننس کے تحت حراست میں رکھنےکے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ملزمان کی رہائی سےامن و امان کے لیے خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے بعد گزشتہ روز رہائی پانے والے تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں ملزمان فہدنسیم احمد، سیدسلمان ثاقب اور شیخ محمد عادل کو رہا کرنے جب کہ احمدعمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال قید میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

%d bloggers like this: