Official Web

بی جے پی قیادت آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر ہے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:  وزیراعظم نے کہا ہے کہ بی جے پی قیادت آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر ہے، بی جے پی 21 ویں صدی میں 20 کروڑ مسلمانوں کیخلاف بول رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بی جے پی رہنما سبرا مانین سوامی کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا یہودیوں کیخلاف جیسے نازی بولتے تھے اب بی جے پی ایسے بات کر رہی ہے۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

The RSS inspired BJP leadership in the 21st century openly speaking about the 200 million Muslims just as the Nazis spoke about the Jews.

Embedded video

4,870 people are talking about this

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے پر مودی کی ہندوتوا حکومت کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان بھارتی غیر قانونی اقدامات پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنیکی بھارتی کوششیں غیر قانونی: وزیراعظم

عمران خان نے کہا عالمی دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اور بھارت کی بے جے پی ہندوتوا حکومت نسل پرست ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل پرست ہندوتوا مودی حکومت کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں غیر قانونی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا نسل پرست مودی حکومت مقبوضہ وادی میں تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے، جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن آرڈر چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، پاکستان بھارتی ریاستی دہشتگری کو بے نقاب کرتا رہے گا۔