Official Web

ضلعی انتظامیہ کا شہر اقتدار کے سیل 3 علاقے کھولنے کا فیصلہ

سلام آباد:  اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے باعث شہر کے سیل تین علاقے کھولنے کا فیصلہ کرلیا، سیل ہوئے 3 علاقے بہارہ کہو، شہزاد ٹاون اور ایچ نائن کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں ایچ نائن رمشہ کالونی کو ڈی سیل کیا جائے گا، رمشہ کالونی کے بعد شہزاد ٹاون اور پھر بہارہ کہو کو کھولا جائے گا، بہارہ کہو 8 دن جبکہ باقی دونوں علاقے 6 دن سے سیل ہیں۔

واضح رہے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 2039 ہوگئی۔ کراچی میں مزید 2 افراد کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی۔

سندھ میں 676، پنجاب میں 708، خیبرپختونخوا میں 253، گلگت بلتستان میں 184، بلوچستان میں 158، اسلام آباد میں 54، آزاد کشمیر میں 6 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ملک بھر میں 82 افراد صحتیاب ہوگئے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 8، خیبرپختونخوا 6، گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔