Official Web

فلسطینی شہدا کی بے حرمتی ، جسد خاکی تحویل میں رکھنے کا صہیونی قانون منظور

اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے جسدخاکی کوغیرمعینہ مدت تک تحویل میں رکھ سکے گی ، کابینہ کی منظوری کے بعد اس قانون کی پارلیمنٹ سے منظوری لی جائیگی ۔

مقبوضہ بیت المقدس:  اسرائیلی کابینہ نے فلسطینی شہدا کے جسد خاکی قبضے میں رکھنے اور ان کی واپسی روکنے کیلئے نئے قانون کی منظوری دیدی ہے۔ فلسطینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کابینہ کی آئینی کمیٹی سے قانون کی منظوری کے بعد اسے کنیسٹ (پارلیمنٹ ) میں پہلی رائے شماری کیلئے بھیجا جائے گا۔ اسرائیلی فوج کے ریجنل چیف نے فوج کو شہدا کے جسد خاکی واپس نہ کرنے کا اختیار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر شہدا کی وجہ سے کوئی مشکل درپیش نہ ہوتو انہیں غیرمعینہ مدت تک تحویل میں رکھا جاسکتا ہے ۔
دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینی قانون ساز کونسل کے منتخب رکن عمر عبدالرزاق سمیت آٹھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ، سابق فلسطینی وزیرخزانہ کو حراست میں لینے کے کئی گھنٹے کے بعد رہا کردیا گیا ہے

%d bloggers like this: