Official Web

آسٹریلیا کے سٹیو اسمتھ پر عائد 2 سالہ پابندی کی سزا مکمل

سڈنی: آسٹریلیا کے سٹیو اسمتھ پر بال ٹیمپرنگ کیس میں 2 سالہ کپتانی کی پابندی ختم ہو گئی۔

ٹاپ آرڈر بلے باز سٹیو اسمتھ پر لگنے والی کپتانی کی دو سالہ پابندی کی سزا مکمل ہو گئی، سٹیو اسمتھ اب دوبارہ آسٹریلیا اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کپتانی کے اہل ہو گئے، کرونا وائرس کلیئرنس ہوتے ہی سٹیو اسمتھ بطور کپتان اِن ایکشن ہوں گے۔

سال 2018 کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر کپتان اسمتھ سمیت ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کو سزائیں سنائی گئی تھیں۔

%d bloggers like this: