Official Web

برطرف چئیرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ایڈمرل (ر) جمیل اختر عہدے پر بحال

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے برطرف چئیرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ایڈمرل (ر) جمیل اختر کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایڈمرل (ر) جمیل اختر کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، جمیل اختر کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے چئیرمین کراچی پورٹ کو عہدے سے غیر قانونی طریقے سے ہٹایا، انہیں عہدے سے ہٹانے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کا 25 مارچ کا نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کرتے ہوئے ایڈمرل ریٹائرڈ جمیل اختر چئیرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کے عہدے پر بحال کردیا، عدالت نے سماعت 31 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے سیکریٹری کابینہ ڈویژن، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری، صدر پاکستان کے پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت میرین ٹائم افئیرز اور سیکریٹری میرین افئیز سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ایڈ مرل (ر) جمیل اختر کو دو روز قبل عہدے سے بر طرف کردیا تھا۔