Official Web

مخیرحضرا ت اور فنکار مل کر دیہاڑی دار کی مدد کریں، بشریٰ انصاری کی تجویز

لاہور:  اداکارہ بشریٰ انصاری نے کرونا وائرس کے باعث دیہاڑی کرنے والے مزدور طبقے کے لئے تجویز پیش کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ اس وقت اس وبا سے ہمارے ملک کے دیہاڑی کرنے والے لوگ سب سے زیادہ متا ثر ہوں گے اور ہمارے معاشرے کے صاحب حیثیت شہریوں اور فنکاروں کو مل کر ان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ لوگ اپنی فیملی کو روٹی کھلا سکیں۔

دوسری طرف اداکار فیصل قریشی نے فیروز خان کی دیہاڑی دار افراد کو راشن بیگ کی فراہمی کے حوالے سے کی گئی کاوش کو انسانیت کی اصل خدمت قرار دے دیا۔