Official Web

سپر کمپیوٹر نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے والے کیمیکلز کی شناخت کر لی

یویارک:  امریکی طبی ماہرین کے مطابق دنیا کے تیز ترین سپر کمپیوٹر نے ایسے کیمیکلز کی شناخت کی ہے جو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔

کرونا وائرس دنیا بھر کے سائنس دانوں کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے۔ اس کے پھیلنے کی رفتار کی وجہ سے ویکسین کی تیاری میں بھی تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

امریکی ماہرین کے مطابق دنیا کے تیز ترین سپر کمپیوٹر نے ایسے کیمیکلز کی شناخت کی ہے جو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں مدد گار ہو سکتے ہیں، ماہرین کے مطابق یہ کیمیکلز ویکسین کی تیاری کی جانب اہم قدم ہوں گے۔

واضح رہے سپر کمپیوٹرز عام کمپیوٹرز کے مقابلے میں انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ پروسیسنگ سر انجام دیتے ہیں، ماہرین کے مطابق چین کا تیار کردہ سپر کمپیوٹر امریکہ کے سپر کمپیوٹر سے زیادہ جدید اور تیز رفتار ہے۔