Official Web

’واٹس ایپ ویب‘ میں بڑی تبدیلی کی آزمائش شروع

پیغام رسائی اور کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ اپنے ’ڈارک موڈ فیچر‘ پر تقریباً ایک سال سے کام کر رہی ہے اور حال ہی میں ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے اس فیچر کو متعارف کرایا ہے۔

اب واٹس ایپ بِیٹا انفو میں شائع کردہ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ویب میں بھی ’ڈارک موڈ فیچر‘ کو شامل کرنے کی آزمائش کی جارہی ہے۔

WABetaInfo@WABetaInfo

WhatsApp is developing a dark theme for WhatsApp Web and Desktop! ?https://wabetainfo.com/whatsapp-is-developing-a-dark-theme-for-whatsapp-web-and-desktop/ 

NOTE: The dark theme will be released in future!

WhatsApp is developing a dark theme for WhatsApp Web and Desktop! | WABetaInfo

Discover all details about the upcoming Dark Theme for WhatsApp Web and Desktop, under development, reading all details in this article!

wabetainfo.com

53 people are talking about this

اس حوالے سے واٹس ایپ بِیٹا انفو پر چند تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹس ایب ویب کے بیک گراؤنڈ کا رنگ گہرا ہے جو کہ ابھی سفید رنگ کا ہوتا ہے۔

فوٹو: بشکریہ واٹس ایپ بیٹا انفو

اس فیچر کو واٹس ایپ ویب میں شامل کرنے کے حوالے سے آزمائش ابھی جاری ہے جب کہ ڈارک موڈ فیچر کو ویب پر متعارف کرانے کے حوالے سے فی الحال تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ڈارک موڈ فیچر پر کام کرنے والے ڈویلپرز کا یہ ماننا ہے کہ ڈارک موڈ سے صارفین کی آنکھوں پر زیادہ دباؤ نہیں پڑے گا۔

%d bloggers like this: