Official Web

کرونا وائرس: سعودیہ نے بیرون ملک سے عمرہ زائرین کا داخلہ عارضی روک دیا

ریاض:  کرونا وائرس کے خطرے پیش نظر سعودی عرب نے بیرون ملک سے عمرہ زائرین کا داخلہ عارضی روک دیا، مدینہ منورہ جانے پر بھی پابندی عائد کر دی۔

سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  سیاحتی ویزے پر ان ممالک سے آنے والے افراد کا مملکت میں داخلہ معطل کیا گیا ہے جہاں سعودی صحت حکام کے طے کردہ معیار کے مطابق نئے کورونا وائرس کے پھیلاو خطرہ ہے ۔

مملکت میں کورونا وائرس کے خطرے کو روکنے کے لیے رہنما اصولوں کے تحت جی سی سی ممالک کے شہریوں کی قومی شناختی کارڈ کے ذریعے مملکت آمد و رفت کو بھی معطل کیا جا رہا ہے ۔

سعودی وزارت صحت نے امراض سے بچاﺅ اور انسداد کے قومی مرکز کے تعاون سے کرونا وائرس کے سدباب کے لیے سخت احتیاطی تدابیر مقرر کر رکھی ہیں۔ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر کرونا وائرس کا پتہ لگانے اور متاثرین کے علاج کے لیے سینٹر بھی قائم کیے ہیں۔ کسی بھی مسافر پر شبے کی صورت میں طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔

%d bloggers like this: