Official Web

جانیے! دوپہر میں تھوڑی دیر سونا صحت کیلئے اچھا ہے یا برا؟

دن بھر کی مصروفیات کے دوران اگر ہمیں کبھی کچھ دیر آرام یعنی سونے کا وقت مل بھی جائے تو ہم یہ سوچتے ہیں کہ دن میں تھوڑی دیر سونے سے بہتر ہے کہ اب رات میں ہی آرام کیا جائے۔

لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ دن میں تھوڑی دیر سونے کے ہماری صحت پر بے حد مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

بھارت کے ایشین انسٹی ٹیوٹ آف گیسٹرواینٹیرولوجی کی ماہرِغذا ڈاکٹر دیویکر روجوتا کا کہنا ہے کہ دن میں تھوڑی دیر سونے کے بے شمار فوائد ہیں۔

ان کے مطابق دوپہر کی نیند کے حوالے سے لوگوں کو بہت سی غلط فہمیاں ہیں جیسے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ دن میں سونے سے انسان میں سُستی آجاتی اور ان کی رات کی نیند بھی اسی وجہ سے متاثر ہوتی ہے، مگر حقیقت میں ان تمام باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔

دوپہر میں تھوڑی دیر سونے سے متعلق حیرت انگیز فوائد:

 دوپہر میں تھوڑی دیر سونے سے دل کی صحت بہترین ہوتی ہے، ایسے مریض جو کہ بلد فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر کی بیماری میں مبتلا ہیں ان کے لیے دن میں تھوڑی دیر سونا بہترین ثابت ہوتا ہے۔

 ماہرینِ صحت کے مطابق دن میں تھوڑی دیر سونا ہارمونز سے متعلق مسائل کے لیے اچھا ثابت ہوتا ہے بالخصوص ایسے لوگ جو کہ ذیابیطس، پی سی او ڈی اور تھائرائڈ جیسی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

 دوپہر کا سونا انسان کی رات کی نیند کے لیے بے حد معاون ثابت ہوتا ہے۔

4۔ دوپہر میں تھوڑی دیر سونا ہاضمے کے مسائل کے لیے بھی بہتر ین ہے۔

دوپہر میں آرام کرنے کے لیے بہترین وقت کیا ہے؟

دوپہر کے وقت تھوڑی دیر سونے کے فوائد جاننے کے بعد آپ کے دماغ میں یہی سوال اٹھ رہا ہو گا کہ آیا دوپہر میں کس وقت اور کتنی دیر سونا صحت کے لیے بہتر رہے ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق دوپہر میں آرام کے لیے بہترین وقت کھانے کے فوراً بعد کا ہے جو کہ دوپہر ایک بجے سے 3 بجے کے درمیان کا ہے اور اس کا دورانیہ 30 منٹ یا اس سے تھوڑا سا زیادہ ہونا چاہیے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دوپہر 4 بجے سے شام 7 بجے کے درمیان سونے سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس کی وجہ سے آپ کی رات کی نیند بھی متاثر ہو سکتی ہے۔