Official Web

سیمونا ہالپ نے ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

دبئی:  رومانیہ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ سیمونا ہالپ ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سیمونا ہالپ نے فائنل میچ میں قزاقستان کی الینا ریباکینا کو شکست دیکر دوسری مرتبہ ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دبئی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میچز میں سیمونا ہالپ نے قزاقستان کی حریف کھلاڑی الینا ریبا کینا کو پہلے سیٹ میں 3-6 کی شکست کے باوجود اگلے سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-6(7-5) سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

یہ 28 سالہ سیمونا ہالپ کا رواں سال کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے جبکہ مجموعی طور پر 20 واں ہے۔ سیمونا ہالپ نے دوسری مرتبہ دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا ہے۔