Official Web

سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں کو آن آرائیول ویزاکی سہولت دینے کا اعلان

ریاض:  سعودی ایئرلائن کے ترجمان نے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی، بھارتی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والا شہری اپنی آمد پر سعودی عرب کا ویزا حاصل کرسکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ اس نے برطانیہ، امریکا اور یورپ کا ویزا کم ازکم ایک مرتبہ استعمال کیا ہو، اگر آپ پاسپورٹ پر استعمال کی مہر نہ لگی ہو تو ویزا نہیں دیا جائے گا۔

دوسری شرط یہ ہے کہ ویزا کے خواہش مند فرد کو سعودی فضائی سروس مثلاً فلائی ناس اور فلائی ڈیل سے ہی سفر کرنا ہوگا لیکن یہ شرط پہلی مرتبہ آنے والے سیاح یا زائر کے لیے ہوگی، بار بار آنے والے کسی دوسری ایئرلائن کو استعمال کرسکیں گے۔