Official Web

ترک صدر طیب اردوان آج 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد: ترک صدر طیب اردوان آج 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وزیراعظم عمران خان خود ان کا استقبال کریں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان آج شام ساڑھے 4 بجے نورخان ایئر بیس چکلالہ پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان اپنی کابینہ کے ہمراہ ترک صدر اور ان کے وفد کا استقبال کریں گے اور پھر ترک صدر کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا جہاں ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، ترک صدر طیب اردوان اوروزیراعظم عمران خان ون آن ون ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرمزاکرات بھی ہوں گے جب کہ دونوں سربراہان مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، پاکستان اور ترکی کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
ترک صدر کل صبح 11 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، ایوان صدر میں ترک صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ضیافت کا انعقاد کیا جائے گا، ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت عارف علوی ترک ہم منصب کا استقبال کریں گے جب کہ ترک صدر جمعہ کی نماز فیصل مسجد میں ادا کریں گے۔

بعد ازاں ترک صدر رجب طیب اردوان کل رات آٹھ بجے نورخان ایئر بیس سے واپس روانہ ہوجائیں گے، وزیراعظم عمران خان ترک صدر کو رخصت کریں گے۔

%d bloggers like this: