Official Web

‘اسکاؤٹ براؤزر’ کے ذریعے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنا ممکن

یکنالوجی کے اس دور میں آج کل بچوں کے پاس بھی اسمارٹ فونز موجود ہیں، جس کی وجہ سے اکثر والدین پریشان رہتے ہیں کہ کہیں ان کا بچہ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہوئے غلط مواد یا غیر متعلقہ معلومات نہ حاصل کرلے۔

ایسے میں لندن کی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سینٹوک نے والدین کی پریشانی حل کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں سینٹوک نے بچوں کے لیے مونکی (Monqi) اسمارٹ فون متعارف کروایا تھا۔

برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سینٹوک نے اپنے مونکی اسمارٹ فون میں ایک ’اسکاؤٹ براؤزر‘ متعارف کروایا ہے تاکہ والدین اپنے بچوں کے اسمارٹ فون کی نگرانی کر سکیں۔

اس براؤزر میں بچوں کے لیے سیف سرچ کا نیا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ ایسے مواد تک نہ پہنچ سکیں جو ان کے لیے غیر ضروری یا نقصان دہ ہوں۔

مونکی اسمارٹ فون کی ڈسپلے اسکرین 5 انچ، بیک کیمرہ 13 میگا پکسلز، سیلفی کیمرا 5 میگا پکسلز جب کہ اسٹوریج  8 جی بی تک ہے۔

%d bloggers like this: