Official Web

طبِ نبویﷺ: میتھی کے غذائی و طبی فوائد

میتھی کی بھجیا تقریباً ہر گھر میں ہی شوق سے کھائی جاتی ہے لیکن کیا آپ اس میں چھپے صحت کے لیےمفید راز جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے اسے طبِ نبویﷺ کی روشنی میں جانتے ہیں۔

 

قاسم بن عبدالرحمنؒ سے مروی ہے کہ حضور پُرنور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میتھی سے شفا حاصل کرو۔جب کہ امام ذہبیؒ سے منقول ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت اگر میتھی کے فوائد کو سمجھ لے تو وہ اِسے سونے کے ہم وزن خریدنے سے بھی دریغ نہ کرے۔ (الطب النبوی،ابوعبداللہ محمد بن احمدالذہبی)

 

یہ بھی پڑھیں

طبی نبویﷺ کے مطابق انگور کے فوائد

طبِ نبویﷺ: شہد سے علاج

میتھی، جسے عربی میں حلبہ کہا جاتا ہے۔اس میں معدنی نمکیات، فولاد، کیلشیم اور فاسفورس وغیرہ خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ میتھی کا جو شاندہ حلق کی سوزش، وَرم، دُکھن، سانس کی گھٹن کے لیے اکسیر ہے۔

 

نیز، کھانسی کی شدّت بھی کم کرتا ہے، جب کہ معدے میں اگر جلن ہو، تو فوری راحت پہنچاتا ہے۔ علاوہ ازیں، میتھی بواسیر، پھیپھڑوں کی سوزش، ہڈیوں کی کم زوری، خون کی کمی، جوڑوں کے درد، ذیابطیس اور اعصابی تھکاوٹ دُور کرنے کے لیے بھی مؤثر ہے۔ متھی پیس کر موم کے ساتھ ملا کر اس کا لیپ کیا جائے، تو سینے کا درد رفع ہوجاتا ہے۔