Official Web

عمران خان جھوٹے شخص، عوام کے ووٹ کے حقدار نہیں ہو سکتے: شہباز شریف

لیہ:  وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان چوبیس گھنٹے جھوٹ بولتے ہیں، جھوٹا شخص عوام کے ووٹ کا حقدار نہیں ہو سکتا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کے ٹویٹس پڑھنے کی ضرورت نہیں وہ 24 گھنٹے جھوت بولتے ہیں، جو شخص جھوٹا ہو وہ آپ کے ووٹ کا حقدار نہیں ہو سکتا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے خیبر پختونخوا میں کچھ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان پہاڑوں پر چلے گئے۔ انہوں نے اپنے صوبے کیلئے کچھ نہیں کیا، عمران خان ایک میگا واٹ بجلی پیدا نہیں کر سکے لیکن دوسری جانب نواز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت نے ملکی اندھیروں کو دور کیا اور ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی۔ ہم نے پیسہ عوام کی خدمت کیلئے استعمال کیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دوسری جانب زرداری صاحب کہتے ہیں کہ میں شریف برادران کی کرپشن کا حساب لینے آیا ہوں، خدا کی قدرت دیکھیں کہ جو شخص خود کرپشن میں ڈوبا ہو وہ ہم سے حساب کیا لے گا، خدا کی قدرت دیکھیں کہ سر سے لے کر پاؤں تک ڈوبا شخص ایسی باتیں کرے گا تو قیامت آئے گی۔ آصف زرداری نے سندھ کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ صوبے میں کرپشن کے انبار لگا دیے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لیہ میں موبائل ہیلتھ یونٹ کا افتتاح میرے لیے باعث افتخار ہے۔ لیہ ہسپتال میں سی ٹٰی سکین مشینیں کام کر رہی ہیں جہاں عوام اب اپنا مفت علاج کرا سکیں گے۔ لیہ کے شہریوں کو اب کسی اور ہسپتال میں جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لیہ میں گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں 5 ارب روپے کی سڑکیں بنائیں، کھاد کی قیمتوں میں کسانوں کو سبسڈی دی گئی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 2018ء میں موقع ملا تو لیہ کی تقدیر بدل دیں گے۔ الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد لیہ میں سپیڈو بس لائیں گے اور یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی۔

%d bloggers like this: