Official Web

بے نظیر بھٹو کی 12 ویں برسی، پی پی کا آج لیاقت باغ میں مرکزی جلسہ

راولپنڈی: پیپلز پارٹی اپنی سابق چیئرمین پرسن بے نظیر بھٹو کی 12 ویں برسی آج منائے گی جب کہ مرکزی جلسہ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ہوگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی اپنی سابق چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 12 ویں آج منارہی ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں تقاریب منعقد کی جائیں گی تاہم مرکزی تقریب راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ہوگی جہاں پارٹی کے موجودہ چیئرمین اور بے نظیر کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔

پی پی کے مطابق برسی کے حوالے سے ملک کے مختلف اضلاع میں قرآن خوانی کے اجتماعات ہوں گے، مرکزی جلسہ میں شرکت کے لیے کراچی سمیت سندھ بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچ رہے ہیں۔