Official Web

گنگولی کا 4 ملکی ٹورنامنٹ ‘فلاپ آئیڈیا’ ہے: راشد لطیف

کراچی:  سابق قومی کپتان راشد لطیف نے بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کی جانب سے چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز کو فلاپ آئیڈیا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مجوزہ ایونٹ کا مستقبل بھی بگ تھری ماڈل سے مختلف ہرگز نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی صدارت سنبھالنے کے بعد بعض سخت فیصلے اور کچھ انقلابی اقدامات کئے ہیں جس میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا تجربہ بھی شامل ہے تاہم ان کی چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے جس میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ ایک چوتھی ٹیم بھی شامل کی جائے گی، کچھ لوگوں نے ان کی تجویز کو سراہا بھی ہے لیکن سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ یہ فلاپ آئیڈیا ہے جس کا حشر بگ تھری ماڈل سے مختلف ہرگز نہیں ہوگا۔