Official Web

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے نظر ثانی درخواست دائر

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے نظر ثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے نظر ثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، سپریم کورٹ کا لارجر بینچ بنایا جائے اور ان کیمرہ سماعت کی جائے۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے جو سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا اس پر نظر ثانی دائر کریں گے جب کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کئی آئینی نکات کا جائزہ نہیں لیا ہے۔