Official Web

قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایل اوسی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فائرنگ شہریت ایکٹ پرردعمل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، ہندوستان کے عوام نے مودی سرکارکی انتہا پسند سوچ کو مسترد کردیا ہے۔ دنیا، جنگی جنون میں مبتلا بھارت سرکار کی شرانگیزیوں کا نوٹس لے کیونکہ مودی حکومت خطے میں امن و امان کو تہہ و بالا کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سیزفائرکی خلاف ورزیاں؛ دوپاکستانی فوجی شہید، جوابی کارروائی میں تین بھارتی فوجی ہلاک

وزیرخارجہ نے پاک فوج کے شہید ہونے والے دونوں نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم مسلح افواج کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ، سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔