Official Web

‘ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی سفاکی کو ظاہر کرتا ہے’

سلام آباد:  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی سفاکی کو ظاہر کرتا ہے، پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یہ دفاع وطن کیلئے اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ سینہ سپر ہیں، کابینہ کا لائن آف کنٹرول پر رہنے والے افراد کیلئے خصوصی پیکیج ان خاندانوں کی فلاح میں معاون ثابت ہو گا، متاثرہ افراد کے زخموں پر مرہم رکھنا وزیراعظم عمران خان کے پر خلوص احساس کا مظاہرہ ہے۔