Official Web

لاہور ہائیکورٹ: لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت کا 9 صحفات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت منظوری سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن نے رانا ثناء اللہ کے شریک ملزمان کی ضمانت منظوری کے اقدام کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا، ٹرائل کورٹ نے رانا ثنااللہ کی ضمانت مسترد اور شریک ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں تھیں، پراسکیوشن نے شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع ہی نہیں کیا، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرنے کے بعد ٹرائل کوٹ سے جسمانی ریمانڈ حاصل نہیں کیا۔

دوسری جانب رانا ثناء اللہ کے وکلاء نے تحریری فیصلے کی کاپی حاصل کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے آفس میں درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا کہ ہمیں تحریری فیصلے کی مصدقہ نقول آج ہی فراہم کی جائیں۔ انسداد منشیات کورٹ لاہور میں مچلکے جمع ہونے کے بعد رانا ثناء اللہ کی آج رہائی کا امکان ہے۔

%d bloggers like this: