Official Web

منشاء پاشا کیوجہ سے خود کو بہتر انسان بنانے میں کامیاب ہوا: جبران ناصر

لاہور:  چند روز قبل پاکستان کی مشہور اداکارہ منشا پاشا نے وکیل رہنما اور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی، اس دوران اداکارہ نے کافی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی چند تصاویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئرز کی تھیں، اب ایک انٹرویو کے دوران وکیل رہنما اور سماجی کارکن جبران ناصر کے مطابق منشاء پاشا کی وجہ سے خود کو بہتر انسان بنانے میں کامیاب ہوا۔

منشا پاشا سے منگنی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے جبران ناصر کا کہنا تھا کہ زندگی میں آپ ایک ایسے مقام پر آجاتے ہیں جب آپ کو لگتا ہے کہ اب آپ شادی کے لیے تیار ہیں، وقت بھی صحیح تھا اور ہم دونوں اس فیصلے سے بےحد خوش ہیں۔

اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان کے ساتھ خوشی محسوس کرتا ہوں، وہ مجھے آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہیں اور ہمیشہ سے سپورٹ کرتی آرہی ہیں۔

سماجی کارکن کا مزید کہنا تھا کہ میں ایسی ہی ایک لڑکی کے ساتھ زندگی گزارنے کا خواہش مند تھا اور میں کوشش کررہا ہوں کہ وہ بھی ایسا ہی محسوس کرے۔

سماجی کارکن کے مطابق میں ان (منشا) کی وجہ سے خود کو بہتر انسان بنا پایا ہوں تو اگر کسی کا آپ کی زندگی پر اتنا مثبت اثر پڑ رہا ہے تو یقیناً مجھے ایسے رشتے کی خوشی ہی منانی چاہیے۔

منشا پاشا کا انتخاب کرنے کے سوال پر جبران ناصر نے بتایا کہ ہم دونوں کا تعلق دو الگ شعبوں سے ہے، تو جب مشکل پڑتی ہے اور اس وقت میں جو آپ کا ساتھ دیتا ہے تو اس کے بارے میں بعد میں اندازہ ہوتا ہے کہ اصل رشتہ تو یہی ہے، جہاں ایک دوسرے کا خیال موجود ہے، تب سوچا جاتا ہے کے ہمیں اس رشتے سے کیا چاہیے، لیکن یہ بھی سوچنا چاہیے کہ دوسرے کے لیے کیا کیا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کو اپنی زندگی سے جوڑ کر ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے سوال پر جبران ناصر کا مزاحیہ انداز میں کہنا تھا کہ وہ سمجھدار ہیں اور اپنے فیصلے خود لے سکتی ہے، میں کون ہوتا ہوں اس کی زندگی خطرے میں ڈالنے والا، وہ بچی نہیں اس نے خود اپنے آپ کو خطرے میں ڈالا ہے۔

جبران ناصر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے منشا پاشا کو ایک گھٹنے پر بیٹھ کر روایتی انداز میں شادی کی پیشکش نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں کہہ رہا کہ لوگوں کو ایسا نہیں کرنا چاہیے لیکن ہمارے درمیان ایسا کچھ نہیں ہوا، یہ لمحات خود ہوکر گزر جاتے ہیں کوئی سوچ کر کچھ نہیں کرسکتا۔

manshapasha@manshapasha

Thank you for all the wishes on our special day ❤

View image on Twitter
281 people are talking about this

یاد رہے کہ جبران ناصر اور منشا پاشا نے رواں ماہ 22 دسمبر کو منگنی کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔