Official Web

بیٹے کا نام غلط لکھنے پر بھارتی میڈیا نے عاطف اسلم سے معافی مانگ لی

لاہور:  یوں تو پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی سطح سمیت ہر سطح پر کشیدگی پائی جاتی ہے، بھارت میں موجود انتہا پسند جماعتیں پاکستان کے گلوکار، کرکٹ سمیت دیگر طبقہ ہائے لوگوں کو وہاں پر دیکھنا نہیں چاہتی تاہم پاکستان کے بہت سارے سٹارز کے ہندوستان میں گن گائے جاتے ہیں، اسی طرح کا ایک نام عاطف اسلم ہیں، جن کے ہاں چند روز قبل دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے انسٹا گرام پر ایک پیغام کے ذریعے دی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں مقبول گلوکار عاطف اسلم کے ہاں دو دن قبل ہی دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی ۔ انسٹا گرام پر اطلاع دیتے ہوئے انہوں نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکریہ ادا کیا تھا۔

 

سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر گلوکار و اداکار نے پوسٹ میں ’الحمد للہ‘ یعنی خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہمارے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور یہ کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

عاطف اسلم کی پوسٹ پر کئی مداحوں نے انہیں مبارک باد دی تھی، انہیں مبارک باد دینے والے مداحوں میں بھارتی مداح بھی شامل تھے جبکہ دوسرے بچے کی پیدائش کی خبر بھارتی میڈیا میں بھی شائع کی گئی۔