Official Web

کشمیر پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، آرمی چیف

مظفر آباد: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر کبھی بھی کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر سی ایم ایچ مظفرآباد کا دورہ کیا اور بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر کبھی بھی کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم مادر وطن کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، اور وطن کی حفاظت کیلئے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔