Official Web

مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ دینا قانون کی بالادستی ہے، بابر اعوان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹربابراعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ دینا قانون کی بالادستی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹربابراعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کیس میں حکومت قانونی اور آئینی طریقہ اپنائے گی، حکومت نے مناسب سمجھا تو عدالت جا سکتی ہے، اداروں میں تصادم کے خدشے کو پرویز مشرف تفصیلی فیصلے کے پیرا 66سے جوڑا جا رہا ہے، اداروں کے درمیان تصادم پر کوئی سوچے بھی نہ، جب تک ادارے آزاد اور مضبوط خودمختار نہ ہوں ریاست نہیں چلتی۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے باہر جانے کی درخواست کابینہ کمیٹی کو دی گئی، کمیٹی نے سزا یافتہ کوباہربھیجنے کی مکمل مخالفت کی ہے، مریم نواز کو باہر نہ جانے کی اجازت قانون کی بالادستی ہے، کابینہ کی کورکمیٹی نے سزا یافتہ کوباہربھیجنے کی مکمل مخالفت کی ہے، لہذا کسی سزا یافتہ شخص کو حکومت باہر جانے کی اجازت نہیں دے گی، جب سے نواز شریف باہر گئے ان کی بھی کوئی خبر نہیں آئی اور علاج ابھی تک شروع نہیں ہوا۔
بابر اعوان نے متنازع شہریت بل پر بھارت میں جاری مظاہروں کے بارے میں کہا کہ مودی نےاپنے شہریوں پر خود کش حملہ کردیاہے، اقوام متحدہ بھارت کے خلاف چارٹر ٹو کا آرٹیکل 6 لگائے اور فوری طور پر بھارت کی رکنیت معطل کرے۔

%d bloggers like this: