Official Web

بھارت کے عوام نے مودی کی نفرت کے خلاف بغاوت کردی ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ مودی فسطائی ذہنیت کے ساتھ بھارت میں ہندتوا کے نظریے کو نافذ کرنا چاہتا ہے۔

معاون خصوصی وزیراعظم فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع میسرہیں، آئین پاکستان ان کے حقوق کا ضامن ہے۔ بھارت میں اقلیتیں امتیازی اورمتصبانہ شہریت کے قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جب کہ بھارتی شہر میدان جنگ کا منظر پیش کررہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی اپنی بدنیتی، بد فطرتی اورچالاکی سے بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و جبرسے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتا جب کہ بھارت کے عوام نے مودی کی نفرت کے خلاف بغاوت کردی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت میں احتجاج پر دنیا کی خاموشی خطے کو خطرات سے دوچارکرسکتی ہے، پاکستان

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیرمیں مہینوں سے کرفیو نافذ ہے، کشمیری مسلمانوں کی زندگیوں پرموت کے پہرے ہیں، امتیازی شہریت کے متنازع قانون نے مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت کی تصدیق کردی ہے اوردنیا دیکھ رہی ہے کہ مودی فسطائی ذہنیت کے ساتھ بھارت میں ہندتوا کے نظریے کو نافذ کرنا چاہتا ہے۔

%d bloggers like this: