Official Web

بنگلا دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

ڈھاکا:  بنگلا دیش نے ایک مرتبہ پھر دھوکا دیتے ہوئے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے سی ای او نظام الدین چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر راضی ہیں۔ ہم پاکستان میں لمبے عرصے قیام نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی بورڈ کو اس معاملے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ ٹیسٹ میچز نیوٹرل مقام پر کرائیں۔

نظام الدین چودھری نے کہا کہ ہم وہاں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کو تیار ہیں۔ پی سی بی پہلے ہی ٹیسٹ سیریز نیوٹرل مقام پر کھیلنے سے انکار کر چکا ہے۔