Official Web

ٹرمپ نے جرمنی تک جانیوالی روسی گیس پائپ لائن پر پابندی لگا دی

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی تک جانے والی روسی گیس پائپ لائن پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے بڑھتے ہوئے معاشی اثرات کو روکنے کے لیے امریکی صدر میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے روسی گیس پائپ لائن پر پابندی لگا دی ہے، اس گیس پائپ لائن کو روس سمندر کے راستے جرمنی کو گیس سپلائی نہیں کر سکے گا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا سمجھتا ہے کہ سمندر کے راستے گیس کی ترسیل یورپ کیلئے خطرناک ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 1225 کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن جرمنی کو روس کے ہاتھوں یرغمال بنا دے گی۔

دوسری طرف روس اوریورپی یونین نے امریکاکی جانب سے پائپ لائن پر پابندی لگانےکی مذمت کی ہے۔

%d bloggers like this: