Official Web

نیب کے نوٹس سے نہیں ڈرتے، بلاول بھٹو زرداری

شاور:  بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کسی کٹھ پتلی کا غلام بننے کیلئے آزادی حاصل نہیں کی تھی، 2018 میں بھی شفاف الیکشن نہیں کرا سکتے تو یہ کون سی جمہوریت ہے، پیپلزپارٹی کی تیسری نسل کا پیغام ہے، پنڈی ہم پھر آ رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی، کوئٹہ، لاہور سمیت دیگر شہروں میں پارٹی ور کرز کنونشن رکھا، بینظیر بھٹو کی برسی 27 دسمبر کو راولپنڈی میں منائیں گے، ذوالفقار بھٹو کو راولپنڈی میں تختہ دار پر لٹکایا گیا، راولپنڈی کے لیاقت باغ میں بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا، بینظیر اور ذوالفقار بھٹو نے عوامی راج کیلئے شہادت قبول کی، یہ وہ جمہوریت نہیں جس کیلئے کارکنوں نے کوڑے کھائے تھے۔