Official Web

گوردوارہ ننکانہ صاحب خطے میں امن کی کوشش کا بہترین اقدام ہے، شہریارمنور

شہریارمنورنے گوردوارہ ننکانہ صاحب کا دورہ کرکے خطے میں امن کی کوشش کرنے کے پاکستان کے اقدام کوسراہا ہے۔

اداکارشہریارمنورنے گزشتہ روزاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرچند تصاویرشیئرکیں اوربتایا کہ انہوں نے اپنے دوست کرن سنگھ اوربھائی کے ہمراہ ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ شہریارمنورنے گوردوارہ ننکانہ صاحب انتظامیہ کوسراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے وہاں بہت اچھا وقت گزارا۔

شہریارمنورنے کہا ہم جس خطے میں رہتے ہیں وہاں ہم نے نفرت کو ایک سیاسی آلہ کے طور پراستعمال ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ لیکن مجھے یہ دیکھ کر اطمینان ہوا کہ میرا ملک اور میرے ملک کے لوگ دیگر لوگوں کا احترام کرتے ہیں۔

شہریار منور نے کہا کہ ننکانہ صاحب کے دورے کے دوران اپنے بھائی (دوست) کے چہرے پر مسکرا ہٹ دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی۔ پاکستان زندہ باد۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر بھارت سے اداکار سنی دیول اور نوجوت سنگھ سدھو سمیت متعدد شخصیات کرتارپور آئی تھیں جب کہ سکھ کمیونٹی کی جانب سے پاکستان کے اس اقدام کو بہت سراہا گیا تھا۔