Official Web

پاکستان کی اقتصادی اصلاحات ترقی کی راہ پر ہیں، آئی ایم ایف کا اعتراف

اسلام آباد: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی کا پہلا جائزہ مکمل کرلیا ہے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات ترقی کی راہ پر ہیں۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کی پالیسیاں ملک میں اقتصادی استحکام کیلیے معاون ہیں، پاکستان میں مارکیٹ کی بنیاد پر شرح مبادلہ کے تعین کا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے اور ملک میں مہنگائی کی شرح میں بھی اب ٹھہراؤ آیا ہے۔