Official Web

کلی شاہ زمان میں کمرے میں گیس بھرنے سے 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ: کلی شاہ زمان میں کمرے میں گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے کلی شاہ زمان میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 بے ہوش ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بے ہوش افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ گیس لیکج کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔