Official Web

پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ، اظہر علی کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی:  پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹیسٹ کراچی میں شروع ہو گیا، شاہین کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلھے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اظہر علی کا پہلے بیٹنگ کے فیصلے کے حوالےسے کہنا تھا کہ بیٹنگ وکٹ ہے، بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم میں عثمان شنواری کی جگہ یاسرشاہ شامل کیا گیا ہے تاہم 10 سال بعد اسکواڈ کا حصہ بننے والے فواد عالم کو پھر ڈراپ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ بارش اور کم روشنی کے سبب ڈرا ہو گیا تھا، سری لنکا نے 306 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز ڈکلئیر کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے تھے