Official Web

انسٹاگرام کا نیا زبردست فیچر ’لے آؤٹ‘

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے حال ہی میں کیپشن کے حوالے سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا تھا جس کے بعد ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور زبردست فیچر کی پیشکش کی ہے۔

جی ہاں! انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کے لیے ایپ میں ایک اور فیچر شامل کیا گیا ہے جس سے صارفین لطف اندوز ہو سکیں گے۔

فوٹو: بشکریہ دی ورج

کمپنی ترجمان کے مطابق فوٹو شیئرنگ ایپ میں ایک نئے فیچر کو شامل کیا گیا ہے جس کے بعد اب صارفین اپنی اسٹوریز پر بھی متعدد تصاویر شیئر کر سکیں گے۔

اس نئے فیچر کا نام ’لے آؤٹ‘ ہے جس میں صارفین ایک اسکرین پر متعدد تصاویر اپنی اسٹوری پر لگا سکیں گے۔

فوٹو: بشکریہ دی ورج

یہ فیچر صارفین کو ’کولاج‘ کی پیشکش کرتا ہے جس میں بیک وقت 6 تصاویر لگائی جا سکتی ہیں۔

آپ کا کیپشن قابل اعتراض تو نہیں؟ انسٹاگرام میں نیا فیچر آ گیا

اس فیچر سے صارفین کو یہ آسانی ہو جائے گی کہ وہ اب کسی دوسری ایپ کا استعمال کر کے متعدد تصاویر کو جوڑنے کے بجائے انسٹاگرام کے لے آؤٹ فیچر کا استعمال کرتے ہوئے ہی اسٹوری لگا سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صارفین اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر صرف ایک ہی تصویر لگا سکتے تھے۔

رواں سال انسٹاگرام نے صارفین کے لیے بے شمار فیچرز متعارف کرائے ہیں جس میں نئے فلٹرز، تھرو بیک پوسٹ اور دیگر فیچرز شامل ہیں۔