Official Web

ابو بچاؤ مہم کون چلارہا ہے، بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان سے سوال

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو بچاؤ مہم کون چلا رہا ہے۔

پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے کے تناظر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر عمران خان کو مخاطب کرکے دلچسپ سوال کیا ہے کہ ابو بچاؤ مہم کون چلارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں موت کی سزا سنائی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔