Official Web

جامشورو: سپر ہائی وے پر کار اور ٹریلر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

جامشورو:  نوری آباد کے قریب سپر ہائی وے پر کار اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

جامشورو نوری آباد کے قریب موٹروے ایم نائن پر آئل ٹینکر سے پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار ٹکرا گئی جس کے نتیجے مین قمبر شھر کے ایک ہی خاندان 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک عورت سمیت 3 بچے شامل ہیں. ان کی شناخت سلمہ، سونیا، مقدس اور عمران کے نام سے ہوئی.

 

امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو نوری آباد ہسپتال منتقل کر دیا، کار سوار قمبر سے کراچی کے جانب جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے.