Official Web

سکھر کی احتساب عدالت کا خورشید شاہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

سکھر:  احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

عدالت کی جانب سے سید خورشید شاہ کو 50 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما کو رواں سال ستمبر میں کرپشن کے الزامات میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ خورشید شاہ پر آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزامات ہیں۔

انھیں گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی منتقل کیا گیا، جہاں سے انھیں بعد ازاں سکھر لے جایا گیا۔ خورشید شاہ ن لیگ کے دور حکومت میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہے جبکہ اس سے قبل وہ وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں

%d bloggers like this: