Official Web

شیخ رشید ایل این جی کیس میں شاہد خاقان کے خلاف نیب کے گواہ بن گئے

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے خلاف نیب کے گواہ بن گئے۔

ایل این جی کیس میں وزیر ریلوے شیخ رشید سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے خلاف نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں گواہی دیں گے، نیب مجموعی طور پر 59 گواہان عدالت میں پیش کرے گا جس میں شیخ رشید احمد بطور شکایت کنندہ نیب کے پہلے گواہ ہوں گے۔

وزارت توانائی کے 4 افسران بھی گواہان میں شامل ہیں جن میں وزارت توانائی کے محمد حسن بھٹی، نواز احمد ورک، عبدالرشید جوکھیو اور عمر سعید سمیت قائمقام جنرل منیجر سوئی سدرن گیس فصیح الدین کا نام شامل ہے۔