Official Web

اٹلی کے برفانی ٹریک پر سنوبورڈنگ ورلڈکپ کا میلہ سج گیا

روم:  اٹلی کے فُل برفانی ٹریک پر سنوبورڈنگ ورلڈکپ کا میلہ سج گیا، خون جما دینے والے موسم میں رفتار، توازن، مہارت اور پھرتی کے ایکشن کمال تھے، ہوفمیسٹر اور فِچ نیلر نے کامیابی سمیٹ لی۔

کورٹینا کے برف پوش پہاڑی علاقے پر سنوبورڈنگ ورلڈکپ، جائنٹ سلالم ایونٹ میں مرد و خواتین کے مقابلے ہوئے، ویمن سنو بورڈرز کے ایکشنز ایسے کہ کیا ہی کہنے۔

برفیلے ٹریک پر رفتار، توازن اور مہارت کا شاندار مظاہرہ، بل کھاتی اور نشانات کو چھوتی ایتھلیٹس نے خوب پوائنٹ اسکورنگ کی، پہلی تینوں پوزیشنز جرمن سنوبورڈرز نے حاصل کیں، ہوفمیسٹر نے ٹائٹل جیت لیا۔

مردوں کے مقابلے بھی زبردست تھے، یخ موسم میں کسی کا جوش ٹھنڈا نہ پڑا، جیت کی لگن میں مگن ایتھلیٹس نے ایکشن دکھائے۔ میزبان ملک کے فِچ نیلر نے معرکہ سر کر لیا، بڑی جیت کے بعد فاتح کھلاڑیوں نے بڑی خوشی منائی۔