Official Web

امریکا کے بعد برطانیہ کا بھی شہریوں کو بھارت میں سفر سے گریز کی ہدایت

امریکا اور کینیڈا کے بعد اب برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو بھارت کے ہنگاموں سے متاثرہ علاقوں میں جانے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارت میں شہریت کے متنازع بل کی منظوری کے بعد سے بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں جس میں اب تک 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارتی پولیس کی جانب سے نئی دہلی اور کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں گرلز اور بوائز کے ہاسٹل پر بھی حملہ کیا گیا اور یونیورسٹی مسجد کے پیش امام کو بھی زدوکوب کیا گیا۔

مودی حکومت ہندوتوا فسطائیت کے ذریعے مسلمانوں کیخلاف جنگ کر رہی ہے: صدر پاکستان

برطانیہ نے اپنے شہریوں کو سفری ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری بھارت کے شمال مشرقی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔

علاوہ ازیں اسرائیل اور سنگاپور نے بھی اپنے شہریوں کو بھارت کے احتجاج زدہ علاقوں کے سفر میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔