Official Web

آرمی چیف کی یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات

راولپنڈی:  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق یو اے ای مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بن زید کی آرمی چیف سے ملاقات کے دوران فوجی اور دفاعی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

DG ISPR

@OfficialDGISPR

COAS arrived Abu Dhabi, UAE. Called on His Highness Sheikh Mohammed bin Zayed Al Nahyan, Deputy Supreme Commander of the UAE Armed Forces, Crown Prince of Abu Dhabi. Regional security environment and matters of mutual interests discussed.

View image on Twitter
733 people are talking about this

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔