Official Web

وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے، شاہ سلمان سمیت سعودی قیادت سے ملاقات شیڈول

سلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم سعودی قیادت سے ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ سمیت دونوں ممالک کے مابین مختلف معاہدوں پر بھی بات کریں گے، وزیر اعظم روضہ رسولؐ پر حاضری بھی دیں گے۔ رواں برس اکتوبر میں بھی وزیراعظم نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔