Official Web

آرمی چیف جنرل باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات میں افغان مصالحتی عمل پر بات چیت کی گئی اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں امریکی سفیر پال جونز بھی موجود تھے۔

DG ISPR

@OfficialDGISPR

Mr. Zalmay Khalilzad, US Special Rep for Afg Recon called on COAS at GHQ. US Amb in Pakistan Mr. Paul W Jones was also present. Regional security situation with particular reference to ongoing Afg recon process was discussed.

View image on Twitter
967 people are talking about this